Fatwa

Fatwa about Ilyas Ghumman

​*دارالعلوم دیوبند کا فتوی*

1- مولانا محمد الیاس گھمن اکابر دیوبند کی نگاہ میں کیسے ہیں؟

2- مولانا کے خلاف بے بنیاد الزامات شائع کرنا کیسا ہے؟

3- اس موقع پر عام مسلمانوں اور علماء کو کیا کرنا چاہیے؟

*جواب:* 

فتوی نمبر: 6-ب-1438ھ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب وباللہ التوفیق

1۔ ہمیں خبر متواتر کے ذریعہ یہ بات پہنچی ہے کہ حضرت مولانا محمد الیاس صاحب گھمن مسلک اہل السنت والجماعت کے صحیح ترجمان ہیں اور احناف دیوبند کے دفاع کے محاذ پر عالمی پیمانے پر فرقہ ضالہ کی تردید میں بہت نمایاں خدمت انجام دے رہے ہیں اور ما شاء اللہ انہیں ساکت اور لاجواب کر دیا ہے۔  ان کی کوشش لائق تحسین ہے وہ اپنے اکابر دیوبند کے ساتھ وابستہ ہیں یعنی حکیم محمد اختر صاحب خلیفہ مجاز حضرت مولانا ابرار الحق صاحب ہردوئی حضرت مولانا عبد الحفیظ صاحب مکی خلیفہ مجاز شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب  سے انہیں سلاسل اربعہ میں خلافت حاصل ہےوہ قابل اعتماد  عالم اور صاحب نسبت بزرگ ہیں۔

2۔ فرقہ ضالہ کی ہمیشہ سے یہ عادت چلی آرہی ہے کہ جب وہ اہل حق کے سامنے عاجز اور لاجواب ہو جاتا ہے تو گندی حرکتوں پر اور الزام تراشی پر اتر آتا ہے، گویا اپنےعمل سے اپنی شکست کا اور اپنے  ناحق ہونے کا اظہار کرتا ہے۔ کسی مومن کی آبروریزی کرنا بہت بڑا گناہ ہے یہاں تک کہ حدیث شریف میں اپنی ماں کے ساتھ زنا کرنے کے برابر بتایا گیا ہے۔

3۔ اہل حق علماء کو ڈٹ کر دفاع کرنا چاہیے اور دلائل اور شواہد کے  ذریعہ ان کی براءۃ کرنی چاہیے۔

فقط واللہ اعلم

مفتی حبیب الرحمن صاحب۔ صدر مفتی دارالعلوم دیوبند

مفتی وقار علی صاحب 

مفتی زین الاسلام صاحب 

مفتی محمد مصعب صاحب

10 محرم الحرام 1438ھ

Leave a comment